اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ فارم 7 پر جاری کیا، جس کے مطابق آصف زرداری 411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل محمود خان اچکزئی 181 ووٹ حاصل کر سکے۔
فارم 7 کے مطابق کل 1044 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 مسترد ہوئے اس طرح درست ووٹوں کی تعداد 1035 تھی۔
آصف زرداری کو قومی اسمبلی سے 255، پنجاب اسمبلی سے 43، سندھ اسمبلی سے 58، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 8 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ ملے۔
سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی سے 119، پنجاب اسمبلی سے 18، سندھ اسمبلی سے 3، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 41 اور بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔
الیکشن کمیشن نے نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صدارتی انتخاب کا نوٹیفکیشن سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا گیا۔