ملتان: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق انہوں نے ملتان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا گلا گھونٹا گیا ہے، آپ کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، آپ لوگوں نے ووٹ کے ذریعے مجھے جتوایا ہے۔
مہر بانو قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ جلد انصاف ہوگا، آپ کے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا۔