اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی قانون اور آئین شکن تھے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے صدر کے عہدے کا کبھی پاس نہیں رکھا، سیاسی اتحاد کے نتیجے میں ہی آصف زرداری صدر منتخب ہوئے ہیں، سیاسی اتحاد ملک کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ایک گروہ نے کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں کی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعارف علوی قانون اور آئین شکن تھے، سیاسی اتحاد کے نتیجے میں ہی آصف زرداری صدر منتخب ہوئے، الیکشن کے بعد کوئی ایک جماعت حکومت نہیں بنا سکتی تھی۔