لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، حکومت نے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دو بجے ہو گا، پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اجلاس میں آئندہ تین ماہ یکم اپریل سے تیس جون تک بجٹ کا پیش کریں گے۔
گزشتہ 8 ماہ کا استعمال شدہ بجٹ بھی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، یکم سے 30 مارچ کے ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری پہلے ہی پنجاب اسمبلی سے لی جا چکی۔