لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل طلب کر لیا گیا جبکہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ تین ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے، وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان آئندہ تین ماہ یکم اپریل سے 30 جون تک کا بجٹ پیش کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران ایوان میں گزشتہ 8 ماہ کا استعمال شدہ بجٹ بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یکم سے 30 مارچ کے ایک ماہ کے بجٹ کی پنجاب اسمبلی سے پہلے ہی منظوری لی جا چکی ہے۔