مری میں نامعلوم ڈمپر نے راہ چلتی خاتون کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

Published On 18 March,2024 02:27 am

مری: (دنیا نیوز) مری میں نامعلوم ڈمپر نے راہ چلتی خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی ہیں۔

گزشتہ روز پولیس کو مری کے علاقہ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نیاز بی بی کے نام سے ہوئی، خاتون کی موت ایک ٹریفک حادثے میں نامعلوم ڈمپر کے نیچے آنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب مرنے والی خاتون کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ والدہ کا ذہنی توازن درست نہ تھا جن کا علاج بھی جاری تھا، پولیس کی جانب سے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔