اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 23 مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت مانگ لی۔
درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامر مسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی، جلسے کیلئے تین مقامات ڈی چوک، ایف نائن پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کیے گئے ہیں۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تینوں میں سے کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے، اگر 23 مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔