اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی، جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے اپیلوں پر سماعت کیلئے نو رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی، درخواست میں کہا گیا چھ رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس دیئے بغیر ملزموں کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔
متفرق درخواست میں بتایا گیا میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ چھ رکنی بینچ ٹوٹ چکا ہے، فوجی عدالتوں میں ٹرائل مکمل ہوچکا، بری ہونے والے کسی ملزم کو رہا نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے ملزموں کی رہائی سے نہیں روکا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی فوجی عدالتوں سے متعلق اپیلوں کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔