اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر نے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر اور برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصل نے ملاقات میں پارلیمانی سیاست اور اظہار رائے کی آزادی کے حق پر تبادلہ خیال کیا۔
جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اسد قیصر اور برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصل کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔