بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں84 ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چین میں پاکستان کے سفیر نے قائداعظم کی قیام پاکستان کیلئے جمہوری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔
استقبالیہ میں امن، ہم آہنگی اور ترقی کے فروغ میں پاکستان کے اہم سفارتی اقدامات کو بھی سراہا گیا۔
پاکستان سفیر خلیل ہاشمی نے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور عوام کے درمیان تبادلوں کو مزید وسعت دینے پر زور دیا جبکہ پاک چین تعلقات کے بارے میں سفیر نے آہنی پوشیدہ شراکت داری کا ذکر بھی کیا۔