کراچی کے شہریوں کا کڑا امتحان، پارہ مزید بڑھنے کا امکان

Published On 26 March,2024 08:45 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں آج پارہ مزید بڑھنے کی پیشگوئی کیساتھ ہی شہریوں کا کڑا امتحان شروع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج شہر میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کردی، شہر میں اس وقت مطلع مکمل صاف ہے جس کی وجہ سے سورج کی تپش برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 29 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے اور دن گزرنے کے ساتھ گرمی کی شدت مزید بڑھے گی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق مغربی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

دوسری جانب شہر کا فضائی معیار قدرے بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 13 ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 97 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔