واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے پاکستان میں چینی قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان اور زخمیوں کے گہرے غم کا اظہار کرتے ہیں، حملے کے متاثرین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے ، پاکستان میں چینی شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں، کسی بھی ملک کو دہشتگردانہ کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔