پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، پمز ہسپتال منتقل

Published On 27 March,2024 10:50 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہیٰ کی راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا پمز ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے جس سے ان کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔ 

Advertisement