سینیٹ انتخابات: صوبائی الیکشن کمشنر کا پنجاب اسمبلی ہال کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

Published On 01 April,2024 10:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سینیٹ انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسمبلی ہال پنجاب کا دورہ کیا۔

سینیٹ انتخابات کی پولنگ کا انعقاد منگل کو صبح 9 تا شام 4 بجے تک کیا جائے گا، صوبہ پنجاب میں سینیٹ انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی ہال پولنگ سٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔