اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تصدق جیلانی کا خط سوموٹو سے ایک گھنٹہ پہلے وزیراعظم ہاؤس کو مل گیا تھا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس کے بعد کہا یہ دو تین نام ہیں، سوموٹو نوٹس کی وجہ سے سرپرائز نہیں ہوا، تصدق جیلانی بہت بڑا نام ہے، میں نے تصدق جیلانی سے دوبار رابطہ کیا وہ آمادہ تھے۔
اعظم نذیرتارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو ملاقات میں کہا گیا تھا بہتر ہے کمیشن قائم کریں، میٹنگ میں ٹی او آرز کے خدوخال بھی بیان کئے گئے، اس وقت ماحول میں تناؤ ہے، چیف جسٹس نے سوموٹو لیکر بہترکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تصدق جیلانی کی اپنی صوابدید ہے، وکلا تنظیموں نے بھی جیلانی کمیشن کا خیرمقدم کیا تھا۔