کوہلو: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے کوہلو کے جاندران کے جنگلات میں لگنے والی آگ 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقے میں پھیل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا عملہ و افسران آگ پھیلنے کے باوجود موقع سے غائب ہیں، جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کیو آر ایف کے 220 اہلکاروں و افسران پر مشتمل 10 ٹیمیں آگ بجھانے پہنچ گئیں، کیو آر ایف کی امدادی ٹیموں کے پاس آگ بجھانے کے جدید آلات نہ ہونے کے باعث پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آگ پر قابو پانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاندران کے جنگلات میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بجھا دی گئی ہے۔