کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

Published On 07 April,2024 09:55 am

کراچی: (رطابہ عروس) کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج سے 9 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق آج سے 9 اپریل کے دوران کراچی میں بھی درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، اس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے سے 10 اپریل سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔