پشاور: (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عید الفطر کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ون ویلنگ اور تیزگاڑی چلانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے، اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے۔