شہر قائد والے ہوجائیں ہوشیار، بادل برسنے کو ہیں تیار

Published On 09 April,2024 11:02 am

کراچی: (رطابہ عروس) محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 اپریل سے ملک میں داخل ہو گا اور مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر میں 13 اور 14 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بارش کا یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔