لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کو پہلی بار سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بڑھتی آبادی اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایل ڈی اے کو سمارٹ سٹی بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔
لاہور کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے ابتدائی طور پر 6 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ایل ڈی اے کی اپنی ہاؤسنگ سکیموں میں سمارٹ سٹی ماڈل کا آغاز کیا جائے گا، لاہور میں موجود 100 سے زائد پرائیویٹ سکیموں کو بھی سسٹین ایبل ماڈل پر منتقل کیا جائے گا۔
جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار کو سمارٹ سٹی پلان کے تحت تبدیل کیا جائے گا، گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں بھی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی ماڈل لاگو کیا جائے گا، چھ سکیموں میں سٹریٹ اور روڈ لائٹس کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔
سمارٹ سٹی میں ریڑھی بانوں کیلئے علیحدہ بازار ، سائیکل و موٹر بائیک لین، مرکزی تفریحی پارک اور سڑکوں پر پیچ ورک بھی کیا جائے گا۔