وزیراعظم آج مختلف وزارتوں سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کرینگے

Published On 15 April,2024 12:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج مختلف وزارتوں سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزارتی اہداف کے حصول کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد بھی آج شام وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

Advertisement