اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل میں دفترِخارجہ کا بیان کمزور، مبہم، غیرمؤثر اور ناکافی قرار دے دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ایران اسرائیل تصادم پر قومی امنگوں کی ترجمانی کی ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی دہشت گرد اسرائیل کیخلاف مؤثر سفارتکاری میں ناکامی افسوسناک ہے، جارح ریاست اسرائیل پر پاکستان کا قومی مؤقف قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق ہونا چاہئے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اقتدار پر قابض لوگ اسرائیل کے حوالے سے مشکوک کردار اور ایجنڈے کے حامل ہیں، ایران کے جوابی اقدام پر جاری بیان میں دفتر خارجہ اسرائیل کا نام تک نہیں لے سکا۔