اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا، کابینہ نے قومی ادارہ برائے ماڈرن سائنسز کا بل منظور کرلیا۔
وفاقی کابینہ نے اجلاس میں سفیر منظور چودھری کو غیر ملکی ایوارڈ دینے کی منظوری دی جبکہ احتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن بھی منظورکرلی گئی ۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری اوروزارت سمندر پار پاکستانیز اور وزارت قطر لیبر کے مابین مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دیدی ۔
کابینہ نے وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی 5 سالہ پالیسی بھی منظور کرلی جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،ہمیں محنت اور لگن سے سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے،اس حوالے سے نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اسکی اجازت دوں گا۔