اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، کابینہ اجلاس میں ارکان کی جانب سے 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی 5 سالہ پالیسی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ احتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ادارہ برائے ماڈرن سائنسز کا بل زیر غور لایا جائے گا، کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔