قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 19 April,2024 01:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اگلے ہی روز قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2024ء جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار تحشیہ آرڈیننس 2024ء ایوان میں پیش کریں گے، نوشکی اور کشمور میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022ء ایوان میں پیش کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔