واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہماری پاکستان کے ساتھ شراکت داری ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی تھی۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کو سراہتے ہیں۔