پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا چوتھا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں کئی اہم امور زیر غور لائے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاق کے ذمہ بقایا جات، آنے والے بجٹ کی تیاری پر بحث ہوگی، شروع ہونے والی کفایت شعاری مہم کا بھی جائزہ لایا جائے گا، امن و امان اور وفاق سے جڑے مالی امور زیر غور آئیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کابینہ اجلاس میں پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے پر بھی بحث ہوگی۔