اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ہوا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ سے متعلق مشاورت کی گئی، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا لاء ونگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے گا، لاء ونگ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے متعلق الیکشن کمیشن کو رپورٹ دے گا۔