سیاسی استحکام سب جماعتوں کے متحد ہونے سے آئے گا: گورنر پنجاب

Published On 11 May,2024 06:16 pm

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے سیاسی استحکام سب جماعتوں کے متحد ہونے سے آئے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا حلف اٹھانے کے بعد مزارِ اقبال کا دورہ، حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر اشفاق بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے، گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے، رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے گورنر پنجاب کو سلامی دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا  عام ورکر ہوں جسے اللہ نے گورنر بنایا، کوشش ہو گی کہ گورنر ہاؤس کو عام لوگوں کے لئے کھلا رکھا جائے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت ہے، سیاسی استحکام سب جماعتوں کے متحد ہونے سے آئے گا، پنجاب حکومت میں جہاں غلطی ہو گی پوائنٹ آؤٹ کی جائے گی۔

بعدازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے دربار بی بی پاک دامن اور داتا دربار پر بھی حاضری دی، چادریں چڑھائیں، نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے دعائیں کیں۔