دبئی ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں دھوئیں کی اطلاع، پرواز مؤخر

Published On 12 May,2024 02:24 am

دبئی: (دنیا نیوز) دبئی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں دھوئیں کی اطلاع پر پرواز کچھ دیر کیلئے مؤخر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دبئی کے ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں دھوئیں کی اطلاع ملی جس کے بعد پرواز کے اطراف ایمرجنسی ڈیکلیئر کر دی گئی، طیارے میں اشیا خور و نوش کی جگہ پر جلنے کی بو کی شکایت ملی تھی۔

جلنے کی شکایت کے بعد دبئی ائیرپورٹ پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینس فوری طلب کر لی گئی، طیارے کی مکمل طور پر جانچ پڑتال کی گئی، کسی قسم کی خرابی نہ ہونے پر طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا، بعد ازاں پرواز دبئی سے اسلام آباد روانہ کر دی۔