کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ

Published On 13 May,2024 09:45 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں سورج آنکھیں دکھانے لگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب ہے، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے، مغرب کی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔