خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس: ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے بجٹ کی کاپی پھاڑ دی

Published On 14 May,2024 04:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے بجٹ کی کاپی پھاڑ دی۔

ثوبیہ شاہد نے کہا کہ یہ ہمارا بجٹ نہیں اس پر کیوں بحث کریں، اگر نگران حکومت غیر قانونی ہے تو یہ کیوں اب اسے منظور کرا رہے ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، بے شک منظور نہ کیا جائے، وائٹ پیپر پر کسی بھی رکن اسمبلی کے دستخط نہیں بیوروکریسی کے دستخط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے بجٹ کو پھاڑ رہی ہوں، بی آر ٹی کے لئے کمیٹی بنائی گئی لیکن اس کا اجلاس نہیں بلایا گیا، بلین ٹری اور ٹین بلین ٹری کے لئے کمیٹی بنی لیکن کوئی رپورٹ نہیں بنائی گئی، جو پچھلی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ان کا تو کچھ بتائیں۔

ثوبیہ شاہد نے مزید کہا کہ نو سال کی کارکردگی پہلے بتائیں اس کے بعد بجٹ پر بحث ہونی چاہئے، کے ایم یو کا سٹیٹس تبدیل کر کے اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔