کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، وفود کے تبادلوں، زرعی پیداوار میں اضافہ کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دونوں صوبے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں، دونوں صوبوں کا باہمی تعاون ملک کی معیشت کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے بہت متاثر ہوا ہوں۔