زرداری کا دورہ یو اے ای، گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا

Published On 21 May,2024 11:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کے نجی دورے پر متحدہ عرب امارات جانے کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر نے یوسف رضا گیلانی کو قائم مقام صدر مقرر کر دیا، اسی طرح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان بالا میں قائم مقام چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے ہیں اور وہ 4 سے 5 دن میں وطن واپس آ جائیں گے۔