اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی اتحاد کو دی گئی اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی کے معاملہ پر پیپلزپارٹی نے سینیٹر فاروق نائیک کی خدمات حاصل کرلیں۔
فاروق ایچ نائیک نے پیپلزپارٹی کی جانب سے وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروادیا، سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 جون کو کرے گی۔
واضح رہے کہ عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی مقدمہ میں نوٹس جاری کیا تھا۔