پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

Published On 22 May,2024 09:03 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز ہوئی، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہو گئی تھیں، سخت گرمی کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل میں بلڈ پریشر ہائی ہو گیا تھا،

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہوئیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال علاج کے لیے منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
 




Recommended Articles