اسلام آباد: (دنیا نیوز) 126 حج پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 57 پاکستانی سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق آج 12 پروازوں کے ذریعے مزید عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچیں گے، پرائیویٹ سکیم کے 2 ہزار سے زائد عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچے، 12 ہزار 435 عازمینِ کرام زیارتِ مدینہ منورہ مکمل کر کے عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جدہ کیلئے براہ راست حج پروازوں کا آغاز 24 مئی سے ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ عازمینِ حج کی طبی سہولیات کیلئے 156، آمدورفت، رہائش و خوراک کے انتظامات کیلئے 336 افراد پر مشتمل معاونین مصروف عمل ہیں۔