جماعت اسلامی کراچی کا امیر کون؟ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع

Published On 25 May,2024 10:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کراچی کا امیر کون ہو گا؟ اعلان آئندہ چند روز میں ہو جائے گا۔

جماعت اسلامی کراچی کی شوریٰ نے امیر کے لیے تین تجویز کیے ہیں، جماعت اسلامی کراچی کے امیر کے لیے ارکان کی رائے کا آج آخری روز ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کی شوریٰ کی جانب سے منعم ظفر، سیف الدین ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر واسع شاکر کے نام تجویز کیے گئے، منعم ظفر کراچی کے عبوری امیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر کے لیے ارکان کی رائے سے مرکزی امیر کو آگاہ کیا جائے جس کے بعد نئے امیر کراچی کا اعلان کیا جائے گا، جماعت اسلامی کراچی کے لیے امیر کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔