لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فارم 47 کی پیداوار جعلی حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو درپیش گھمبیر مسائل کے حل کے لئے ماس موبلائزیشن کی جائے گی، کارکنوں کو بڑی تحریک کے لئے تیار کریں گے، ملک میں مسلط رہنے والے امریکہ نواز حکمران ٹولہ نے نوجوانوں کو مایوس کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تابعداری میں قومی معیشت کا جنازہ نکل گیا، عوام ٹیکسز کے بوجھ تلے دب کر رہ چکے ہیں، حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف، ریاستی وسائل پر قابض ہے، الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جعلی اسمبلیوں سے سوشل میڈیا کا گلا گھونٹنے کے قوانین پاس ہو رہے ہیں۔