لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کسانوں اور غریب لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والے سامنے آنے چاہئیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی تمام کسانوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے، اگر اللہ نے چاہا تو کسانوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کسان کارڈ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
انہوں نے کہا کہ حکومت 400 ارب کا جو پیکیج دینے جا رہی ہے یہ کرپشن کا مجموعہ ہے، دور بدل گیا، اب آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ 76 سال میں پہلی بار ایسا ہوا کہ گندم نہیں خریدی گئی، انہوں نے 19 مئی کو پشاور میں غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان بھی کیا۔