اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سے امید لگانے سے پہلے اپنی مالیاتی پوزیشن بہتربنانا ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچے گا تو پہلے یہ دیکھے گا پاکستان میں ڈالرز کتنے ہیں، سی پیک گیم چینجز، ایس آئی ایف سی بھی گیم چینجز مگر گیم چینج نہیں ہو رہی۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ یہ سوچ ہی غلط ہے کہ اگلے 5 سالوں میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، 12.9 ٹریلین روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف ممکن ہی نہیں ہے۔