28 مئی دراصل ملکی بقا اور تجدید سلامتی کا دن ہے: گورنر خیبرپختونخوا

Published On 28 May,2024 08:47 am

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر دراصل یوم بقا، وفا اور یوم تجدید سلامتی کا دن ہے۔

28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بھارتی ایٹمی تجربات پر شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا عزم کیا تھا، آج کے دن پاکستان نے اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر سول وعسکری قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔