کراچی: (دنیا نیوز) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ اقوام متحدہ کیا زبانی جمع خرچ کا نام ہے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل نہیں ہوتا، عالمی عدالت نے بمباری روکنے کا فیصلہ دیا، مسلم ممالک کے حکمران کیوں خاموش ہیں۔
منعم ظفر نے کہا کہ ہم غزہ کے نوجوانوں، بچوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ہم غزہ کی ماؤں، بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔