منعم ظفر خان جماعت اسلامی کراچی کے 20 ویں امیر منتخب

Published On 31 May,2024 12:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی منتخب ہوگئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اراکین کی آراء کی روشنی میں منعم ظفر خان کو امیر کراچی مقرر کیا۔

منعم ظفر خان جماعت اسلامی کراچی کے 20 ویں امیر منتخب ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اس سے قبل سیکرٹری کراچی، امیر ضلع وسطی، ڈپٹی سیکرٹری کراچی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی سمیت دیگر اہم ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔