کراچی: (ویب ڈیسک) ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کر لیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہو گا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سپارکو، مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔