پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

Published On 30 May,2024 04:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے مابین چلے گی، دوسری ٹرین کراچی سے فیصل آباد کے ذریعے پشاور جائے گی۔

تیسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے لاہور کے راستے راولپنڈی جائے گی، ریلوے نے عید سپیشل ٹرینوں کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا، عید سپیشل ٹرینوں کا شیڈول چند روز میں جاری کیا جائے گا۔