اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواستیں جمعرات کو سماعت کے لئے مقرر ہوگئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ کل درخواستیں مقرر کیں، چیف جسٹس عامر فاروق کل تینوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
درخواستوں میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی الیکشن ٹریبونل کے خلاف کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے جب تک کیس زیر التوا ہے ترمیمی آرڈیننس پر حکم امتناع دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی جب تک کیس زیر التوا ہے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے۔