آئین میں ہائبرڈ سسٹم نہیں، پی ٹی آئی کا ہر رکن محب وطن: عمر ایوب

Published On 06 June,2024 09:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئین میں ہائبرڈ سسٹم نہیں، پاکستان تحریک انصاف کا ہر رکن محب وطن ہے، آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ پریس گیلری کے صحافیوں کے کیمروں کو اجازت دینی چاہئے، یہ عوامی اسمبلی ہے، ہمیں عوام میں رہنا پڑتا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں یوٹیوبرز کو اجازت دینی چاہئے، وزیر داخلہ کو حاضر ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو جو سیل دیا گیا ہے، وہ 15 فٹ کی بھی جگہ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کو 6 فٹ کا سیل دیا گیا ہے، ان کو واک کے لیے جگہ دی جاتی ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں۔