تربیلا، غازی بروتھا ڈیم سے ہمارے علاقے کو سستی بجلی فراہم کی جائے: اسد قیصر

Published On 06 June,2024 07:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ غازی بروتھا ڈیم کی تعمیر کے دوران مقامی لوگوں کے تحفظات دور نہیں کئے گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسد قیصر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ غازی بروتھا ڈیم کے کنارے 180 دیہات ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تربیلا، غازی بروتھا ڈیم سے ہمارے علاقے کو سستے ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ تربیلا، غازی بروتھا ڈیم ہونے کے باوجود 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔