ملک لاقانونیت کی زد میں، عمران خان ذمہ داری دیں گے تو احتجاج میں حصہ لوں گا: شیر افضل

Published On 06 June,2024 10:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان لا قانونیت کی زد میں ہے۔

رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر ذمہ داری دیں گے تو احتجاج میں حصہ لوں گا، بانی پی ٹی آئی اگر نہیں بلاتے تو سائیڈ لائن ہی رہوں گا، میرے ساتھ جو رویہ رکھا گیا میں اس کا حقدار نہیں تھا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں تو صرف یہ کہہ رہا تھا کہ سازشیں بند کریں، میں نے کہا تھا کہ میں پولیٹیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیتا ہوں، میں استعفیٰ دے رہا تھا انہوں نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔